یواےای، بچوں کے شناختی کارڈ کیلیے نئے قوانین

متحدہ عرب امارات میں نومولود کے شناختی کارڈ اور شہریت سے متعلق نئے قوانین وضع کر دیے گئے۔

یو اے ای میں پیدائش کے 120 روز کے اندر نومولود کا پہلا شناختی کارڈ بنانا لازمی قرار دیا گیا ہے والدین کو پابند کیا گیا ہے کہ معین مدت میں بچے کا شناختی کارڈ حاصل کیا جائے۔

وفاقی ادارے برائے شناخت و شہریت نے نومولود کے شناختی کارڈ سے متعلق نئے قوانین جاری کیے ہیں جس کے مطابق نومولود کے شناختی کارڈ مدت اتنی ہی ہوگی جتنا کہ اس کے والد کے اقامے کی ہو گی۔ بچے کا کارڈ باپ کے اقامے سے منسلک ہوگا۔

نومولود کے پہلے قومی شناختی کارڈ کی کارروائی اسمارٹ ایپ اور آن لائن بھی کرائی جا سکے گی۔ اس کے لیے پاسپوورٹ کی فوٹو کاپی اور فیش کی آن لائن رسید ارسال کرنا ہو گی۔

نجی فوٹو، برتھ سرٹیفکیٹ، کفیل کے پاسپورٹ اور اقامے کی فوٹوکاپی بھی منسلک کرنا ہو گی۔

غیرملکی مقیم

غیرملکیوں کے لیے ضروری ہے کہ نومولود کا شناختی کارڈ بنانے سے قبل والد کا اقامہ مؤثر ہو، اس شخص کے ذمہ کوئی جرمانہ ہو تو پہلے اس کی رقم ادا کی جائے ۔

نومولود کے شناختی کارڈ سے متعلق کارروائی سے قبل اس کا پاسپورٹ بنوانا ضروری ہے۔

Comments

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.