ہسپانوی صحافی کو لائیو ٹیلی کاسٹ کے دوران ہراسگی کا سامنا

ہسپانوی صحافی کو لائیو ٹیلی کاسٹ کے دوران ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسپین سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی. جس میں ایک شخص کو رپورٹر ایسا بلادو کو میڈرڈ میں ڈکیتی کے ایک واقعے کی کوریج کے دوران ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہسپانوی وزیر نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ایکس‘ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے. کہ اس معاملے کو سزا دیے بغیر ختم نہیں کرنا چاہیے۔

ایسا بلادو رپورٹنگ میں مصروف تھیں کہ ایک شخص نے  پیچھے سے ان کے قریب آ کر اُنہیں چھوا لیکن اس کے باوجود بھی اُنہوں نے لائیو ٹرانسمیشن میں اپنی رپورٹنگ جاری رکھنے کی کوشش کی مگر اسی وقت میزبان نے اصرار کیا کہ وہ اس آدمی کو کیمرے کے سامنے لائیں. جنہوں نے ابھی اُنہیں ہراساں کیا ہے. جس کے بعد وہ کافی ہچکچاتے ہوئے اس شخص کو کیمرے کے سامنے لے کر آئیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صحافی کو ہراساں کرنے والے شخص پر شدید تنقید کی جارہی ہے. اور اسے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

3 Comments

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.