اہلیہ پر تشدد کے الزامات کا سامنا کرنے والے ٹی وی اینکر اشفاق اسحٰق ستی کی نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے پروگرام .’باخبر سویرا‘ میں واپسی ہوگئی۔
اشفاق اسحٰق ستی کو آج اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں ساتھی اینکر پرسن صدف عبدالجبار کے پروگرام میں دیکھا گیا جہاں وہ معمول کی خبریں پڑھتے اور اپنا تجزیہ دیتے نظر آئے۔
اشفاق اسحٰق ستی پہلے بھی اے آر وائے سے منسلک تھے. تاہم اہلیہ کی جانب سے الزامات سامنے آنے بعد انہیں معطل کردیا گیا تھا۔
ان کے معطل ہونے کے بعد اینکر فیصل کریم ذمہ داریاں سنبھال رہے تھے، تاہم اب ان کی واپسی ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ 28 جنوری 2024 کو ٹی وی میزبان. اشفاق اسحٰق پر اہلیہ نومیکا نے بدترین تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان پر قتل کرنے کی کوشش کے الزامات بھی لگائے تھے۔
مارتے اور پیٹتے
خاتون نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا تھا. کہ شوہر انہیں والدہ کے گھر سے مارتے اور پیٹتے اپنے گھر لے آئے، انہیں کئی دن تک گھر میں بھوکا اور پیاسا بند رکھا گیا، انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی گئی۔
نومیکا نے بتایا تھا کہ مذکورہ واقعہ 22 جنوری کا ہے. اور انہوں نے ناظم آباد تھانے میں شوہر کے خلاف مقدمہ. دائر کروایا لیکن پولیس نے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا۔
اہلیہ کی جانب سے مبینہ تشدد کے الزامات سامنے آنے. کے بعد ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز نے اشفاق اسحٰق کو فوری طور پر معطل کردیا تھا۔
ٹی وی چینل انتظامیہ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا. کہ تشدد کے الزامات سامنے آنے کے بعد میزبان کو معطل کیا جا رہا ہے اور قانونی کارروائی مکمل ہونے اور اصل حقائق سامنے نہ آنے تک وہ معطل رہیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق چینل کام. کی جگہ سمیت گھریلو تشدد کے حوالے سے زیرو عدم تشدد کی پالیسی رکھتا ہے. اور ایسے کسی بھی واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔
البتہ واقعے سے متعلق اب تک پولیس یا. عدالتی سماعت کی کارروائی. میں کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔