کوئٹہ: رکشے ختم کرکے الیکٹرک کاریں چلانے کا فیصلہ

الیکٹرک کاریں

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے مرکزی حصے میں رکشے ختم کر کے الیکٹرک کاریں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا. کہ کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مرکزی حصے کی شاہراہوں کو نو پارکنگ زون قرار دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ کے کاروباری علاقے جسے ڈاؤن ٹاؤن کا نام دیا گیا ہے. وہاں رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

حیات کاکڑ کے مطابق بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے ڈاؤن ٹاؤن میں رکشے ختم کر کے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت الیکٹرک کاریں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا. کہ منصوبے پر جَلد پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت عمل درآمد کیا جائے گا، دو نجی کمپنیوں نے منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے جائزہ اجلاس میں مرکزی شہر کو ڈاؤن ٹاؤن ڈکلئیر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کا وسطی علاقہ ڈاؤن ٹاون قرار دیا گیا. یہ فیصلہ ٹریفک کو منظم کرنے کے لیے کیا گیا ہے. ڈاؤن ٹاؤن میں رکشوں کی بجائے محدود تعداد میں الیکٹرک کاریں چلائی جائیں گی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.