پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے کشمیر آرفنز ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) کو سالانہ عالمی کانفرنس برائے ماحولیاتی تبدیلی (کوپ 28) کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے 2014. کے عالمی ایوارڈ زاید سسٹین ایبلٹی پرائز نامی انعام سے نوازا ہے۔
یہ انعام جنوبی ایشیا میں بہترین عالمی ہائی سکول کے زمرے میں کورٹ ایجوکیشنل کمپلیکس میرپور کو ان کے کلائمیٹ ایکشن منصوبے. کے تحت پانی کے استعمال پر پائیدار حکمت عملی اپنانے اور مثبت زرعی سرگرمیوں کے اجرا پر دیا گیا۔
سکول کی طالبات نے یہ انعام دبئی میں جاری کوپ 28 کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے وصول کیا۔ اس موقعے پر ادارے کے چیئرمین چوہدری محمد اختر بھی تقریب میں شامل تھے۔
عالمی ہائی سکول کے اس زمرے میں پاکستان سے کورٹ ایجوکیشنل کمپلیکس کے علاوہ انڈیا سے. انڈیا انٹرنیشنل پبلک سکول اور بنگلہ. دیش سے اوبھزترک سکول کو بھی فائنلسٹ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ تاہم یہ انعام کورٹ کے حصے میں آیا۔
زاید سسٹین ایبلٹی پرائز
’زاید سسٹین ایبلٹی پرائز‘ کے فاتحین کے اعلان کے بعد کورٹ نے اپنی پریس ریلیز میں اس انعام کو ’ادارے کی 18 سالہ منفرد خدمات کا اعتراف‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’کوپ 28 میں کورٹ کی موجودگی. نہ صرف زیر کفالت بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کورٹ کی خدمات کی نشاندہی کرتی ہے. بلکہ مثبت تبدیلی کی جستجو میں عالمی رہنما کے طور پرشناخت کرتی ہے۔‘
متحدہ عرب امارات نے 2023 کو پائیداری کا سال قرار دیا اور رواں سال کوپ 28 کی میزبانی کا اعزاز بھی. دبئی کو حاصل ہوا۔
اس کانفرنس کے تناظر میں متحدہ عرب امارات نے زاید سسٹین ایبیلٹی پرائز. کے لیے کلائمیٹ ایکشن کا نیا زمرہ متعارف کرایا ہے۔
منتظمین کے مطابق اس زمرے میں کل 3,178 نامزدگیاں موصول ہوئیں۔ زاید سسٹین ایبلٹی پرائز کی جیوری نے صحت، خوراک، توانائی، پانی، موسمیاتی ایکشن، اور گلوبل ہائی سکولز کے زمروں میں موصول ہونے والی. 5،213 نامزدگیوں میں سے 33 فائنلسٹ منتخب کیے۔
زاید سسٹین ایبیلٹی پرائز کیا ہے؟
یہ انعام متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا عالمی ایوارڈ ہے. جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں، غیر منافع بخش تنظیموں اور عالمی ہائی سکولوں کو پائیدارمنصوبے پیش کرنے پر بطور. اعتراف جاری کیا جاتا ہے۔