کروڑوں کی لاٹری جیتنے والا جوڑا جس کے اکاؤنٹ میں صرف دو پاؤنڈ تھے

انگلینڈ کے علاقے گریٹر مانچسٹر کے علاقے ہیووڈ سے تعلق رکھنے والے ایان سٹیل نے اس وقت ’پتے کی طرح ہلنا‘ شروع کر دیا جب انھیں یہ پتا چلا کہ ان کا ’یورو ملینز ملینیئر ریفل‘ انعام کوئی غلطی نہیں بلکہ حقیقت ہے۔

جب 53 برس کے ایان نے اپنی اہلیہ نک کو فون کر کے اس لاٹری کی خبر دی تو انھیں بھی. لگا کہ یہ کوئی مذاق ہے۔

ایان کی اہلیہ میں 18 برس قبل اعصابی بیماری ’ملٹی پل سکلیروسیس‘ کی تشخیص ہوئی تھی۔

وہ کہتی ہیں کہ ’جب نیشنل لاٹری کی ایک خاتون انھیں یہ انعامی رقم دینے آئیں. اور ساتھ ہی ہمیں شمپین کی بوتل بھی تھمائی تو پھر مجھے یقین آیا کہ یہ تو واقعی حقیقت ہے۔‘

ایان سٹیل کے مطابق انھوں نے کام پر چلے جانے سے قبل نیشنل لاٹری ایپ سے یہ تصدیق کی تھی ان کا نمبر لاٹری انعام سے نہیں ملتا لیکن بریک کے دوران انھوں نے ایک ای میل دیکھی جس میں کہا گیا تھا. کہ داراصل وہ یہ انعام جیت چکے ہیں۔

انعام

ایان کے مطابق ’میں نے سوچا نہیں میں نے یہ انعام نہیں جیتا، میں نے تو پہلے ہی اس بات کی تصدیق کی تھی۔‘

ان کے مطابق ’میں نے ایپ میں لاگ ان کیا اور ابھی بھی. میرے اکاؤنٹ میں صرف 1.50 پاؤنڈ تھے۔

ایان سٹیل نے کہا کہ جب ان کی اہلیہ ان کی بیٹی کلوئی سے حاملہ تھیں. تو ان میں اس اعصابی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کے بعد سے ان کی زندگی خاصی مشکل ہو گئی تھی۔

’نک کو مانچسٹر ہسپتال میں شدید مریضوں کی مدد. اور ان کی دیکھ بھال کرنے والی ماہر ڈینٹل نرس. کی حیثیت سے پر اپنی ملازمت سے بھی ریٹائر ہونا پڑا۔‘

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.