موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے مضافات میں آج بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے. کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کا مرکز ملک کے بالائی حصے میں موجود ہے. جس کے تحت کراچی میں آج ہلکی بارش و بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بتایا کہ اس سسٹم کا کچھ حصہ جنوبی بلوچستان اور سندھ پر اثر انداز ہے۔
انہوں نے بتایا ہے. کہ اسی سسٹم کے تحت پنجاب کے بیشتر علاقوں، سندھ اور بلوچستان میں آج بھی گرج چمک کے بادل بننے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا مزید کہنا ہے. کہ سندھ کے بالائی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں آج اور کل بھی بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے. کہ بیلا، حب، سونمیانی اور گڈانی سے بادل کراچی کے قریب آ سکتے ہیں. جس کے باعث کراچی کے مضافات میں آج بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔