بالی ووڈ اسٹار وکی کوشل کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف ان کی سب سے بڑی نقاد ہیں۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وکی نے کہا کہ میرے والدین اگر فلم میں کوئی خامی دیکھیں تو بہت نرم انداز میں بتاتے ہیں جیسے ‘دیکھ یار، یہ سب اچھا تھا پر۔۔۔۔۔’ لیکن کترینہ کے جملے گولی کی طرح پیوست ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کچھ اچھا ہو تو وہ تعریف کرتی ہے. لیکن اگر اسے کچھ اچھا نہیں لگے گا. تو وہ بالکل صاف صاف بتا دے گی۔
وکی کوشل نے کہا کہ وہ کترینہ کی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کترینہ کی فیملی بہت زندہ دل ہے اور ان میں بناوٹ نہیں ہے، وہ کسی بھی دوسری فیملی کی طرح ہے، جب بھی موقع ملتا ہے. میں ہمیشہ ان کے ساتھ گھوم پھر رہا ہوتا ہوں۔
وکی کوشل نے مزید کہا کہ جب کترینہ کے تمام بہن بھائی گھر پر ہوں. تو دعوت کا سا سماں ہوتا ہے۔