پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات پرتگال میں ادا، مصر میں تدفین

کریم

اسمٰعیلی برادری کے 49 ویں امام پرنس کریم آغا خان الحسینی کی آخری رسومات لزبن (پرتگال) میں ادا کر دی گئیں، انہیں آج مصر کے شہر اسوان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

ڈان اخبار کی. رپورٹ کے مطابق ان کی آخری رسومات میں پاکستان سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا. اور سابق ہسپانوی بادشاہ خوان کارلوس اول، اسماعیلی برادری کے رہنماؤں. اور دیگر معززین سمیت 300 سے زائد. مہمانوں نے شرکت کی۔

گلگت بلتستان اور پاکستان کے دیگر حصوں میں مرحوم روحانی پیشوا کے ہزاروں پیروکار لزبن سے نشر ہونے والی نماز جنازہ دیکھنے کے لیے. اپنے کمیونٹی سینٹرز اور جماعت خانوں میں جمع ہوئے۔

گلگت، ہنزہ اور نگر میں پرنس کریم کے انتقال پر. سوگ منانے کے لیے. دکانیں اور کاروبار بند رہے، پرنس کریم گزشتہ منگل کے روز لزبن. میں اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا کی حیثیت سے انتقال کر گئے تھے۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.