پاکستان کے کئی علاقوں میں 5.8 شدت کا شدید زلزلہ، لرزہ‌زدہ کیفیت!

پاکستان میں شدید جھٹکے! تاجکستان-سنکیانگ سرحد پر 5.8 شدت کا زلزلہ، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا لرز اٹھے

محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) کے مطابق، آج جمعہ کی صبح تقریباً 2 بجے تاجکستان اور چین کے سنکیانگ علاقے کی سرحد پر 5.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کی گہرائی 159 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

یورپی میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی). نے اس کی شدت 5.3 بتائی ہے. جو 140 کلومیٹر گہرائی پر آیا، جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے. (یو ایس جی ایس) کا کہنا ہے. کہ اس کے اثرات پاکستان، تاجکستان، چین اور افغانستان سمیت کئی ممالک میں محسوس کیے گئے۔

ملک کے مختلف حصوں خصوصاً وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع بشمول سوات، شانگلہ، بونیر، مردان اور پشاور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم اب تک کسی جانی نقصان یا بڑے پیمانے پر تباہی کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

فالٹ لائنز

ماہرین کے مطابق پاکستان تین بڑی ٹیکٹونک پلیٹوں — عربی، یوریشین اور انڈین — کے سنگم پر واقع ہے. جس کی وجہ سے یہاں پانچ بڑے زلزلہ خیز زونز موجود ہیں. اس خطے میں فالٹ لائنز کا آپس میں ٹکراؤ زلزلوں کی بار بار آمد کا باعث بنتا رہتا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر 2025 میں کراچی میں 3.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا. جبکہ اس سے ایک ماہ قبل یعنی ستمبر میں خیبرپختونخوا کے علاقوں میں 5.5 شدت کا زلزلہ بھی محسوس کیا گیا تھا۔

حکام عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ پرسکون رہیں. اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں احتیاطی تدابیر. اختیار کریں۔ صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.