ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک کا کہنا ہے. کہ ٹریفک چالان کی رقم میں اضافے کی منظوری کے بعد اب یکم نومبر سے بھاری جرمانے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو 2 ہزار جبکہ. گاڑی کو 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو 500. روپے کا جرمانہ ہوگا. جبکہ ہیڈ لائٹ روشن نہ ہونے پر موٹر سائیکل سوار کو 600 روپے اور گاڑی کو .800 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سگنل توڑنے والے موٹر سائیکل اور کار سوار کو. 500 روپے جرمانہ ہوگا، جبکہ رنگین شیشے ہونے پر گاڑی کے چالان کی مد میں 1200 روپے ادائیگی کرنا ہوگی۔
ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل سڑک پر لانے والا 1000.، کار ڈرائیور 1500 جرمانہ بھرے گا۔
انہوں نے کہا کہ کم عمری میں موٹر سائیکل چلانے والے کو 1500، گاڑی چلانے والے کو 2000. روپے جرمانہ ہوگا۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے مزید بتایا کہ مسلسل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار پر 2500، گاڑی سوار پر 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔