می ٹو موومنٹ میں الزامات کا سامنا کرنے والے بھارتی اداکار نانا پاٹیکر ایک اور تنازع میں پھنس گئے۔ انہوں نے سیلفی لینے کےلیے آنے والے مداح کو تھپڑ رسید کردیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر اس ویڈیو سے متعلق بتایا جارہا ہے. کہ مداح نے فلم سیٹ پر آکر نانا پاٹیکر کیساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے. کہ جیسے ہی مداح نانا پاٹیکر کے پیچھے سے آکر سیلفی لینے لگا تو اداکار نے اس کے سر پر تھپڑ مار دیا۔
اسکے بعد سیٹ پر فلم کریو نے اس نوجوان کو گردن سے پکڑ کر نیچے اتار دیا۔
سوشل میڈیا پر نانا پاٹیکر کو انکے سے ہتک آمیز رویے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا. کہ ہم عام لوگ ان اداکاروں اور کھلاڑیوں کو عظیم ہستیوں کا درجہ دیتے ہیں، لیکن ہمیں ان سے تھپڑ اور لاتوں کےلیے تیار رہنا چاہیے۔