
کراچی: پاکستانی شوبز کی سب سے مشہور و مقبول جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان ایک بار پھر سکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔
ماہرہ اور فواد خان کی نئی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ کا طویل انتظار کے بعد ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس نے پاستان اور بيرون ملک مقيم انکے مداحوں میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا۔
فواد خان اور ماہرہ خان کی جوڑی نے اپنے کیریئر کا آغاز مشہور ڈراما ’ہمسفر‘ سے کیا تھا۔ جس نے ان دونوں کی جوڑی کو پاکستان کے مقبول ترین اداکاروں میں شامل کر دیا، اس کے بعد دونوں نے ٹی وی اور فلمی دنیا میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ اور کئی یادگار کردار ادا کیے۔
خاص تحفہ
’نیلوفر‘ معروف ہدایتکار عمار رسول کی تحریر و ہدایت کردہ فلم ہے۔ جو 28 نومبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی، فلم میں محبت، جذبات۔ اور ڈرامے کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے۔ جسے فواد اور ماہرہ کے مداح ان کے لیے ایک خاص تحفہ قرار دے رہے ہیں۔
فواد اور ماہرہ کے۔ مدایوں کو طويل عرصے سے ان دونوں کو سکرين پر اکھٹے ديکھنے کا انتظار تھا۔ جو بلآخر فلم "نيلوفر”۔ کی رونمائی سے ختم ہونے کو ہے۔