لاہور: ایئرپورٹ پر پرندوں کی بھرمار، طیاروں کیلئے مشکلات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فائل فوٹو
طيارہ اڈان بھرنے کی فائل فوٹو

لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پرندوں کی بھرمار کی وجہ سے طیاروں کو لینڈنگ اور ٹیک آف میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق حج پرواز پی کے 759 آدھے گھنٹے تک پرواز نہ کرسکی، پرندوں کے غول کی وجہ سے طیارے کو پرواز کی اجازت نہیں ملی۔

ذرائع نے بتایا کہ بحرین، کراچی اور دبئی کی پروازوں کو بھی ٹیک آف میں دشواری کا سامنا رہا جبکہ ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کے تدارک میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ سی اے اے کے شوٹرز وقفے وقفے سے رن وے پر برڈ شوٹنگ کر رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ایئرپورٹ کے قریب کچرا کنڈیاں ہٹانے کا کام شروع نہیں کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی آئی اے طیارے کا ایک انجن پرندہ ٹکرانے سے ناکارہ ہوگیا تھا۔

ایئرپورٹ پر پرندوں کی بھرمار کی وجہ سے طیاروں کو لینڈنگ اور ٹیک آف میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق حج پرواز پی کے 759 آدھے گھنٹے تک پرواز نہ کرسکی، پرندوں کے غول کی وجہ سے طیارے کو پرواز کی اجازت نہیں ملی۔

ذرائع نے بتایا کہ بحرین، کراچی اور دبئی کی پروازوں کو بھی ٹیک آف میں دشواری کا سامنا رہا جبکہ ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کے تدارک میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ سی اے اے کے شوٹرز وقفے وقفے سے رن وے پر برڈ شوٹنگ کر رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ایئرپورٹ کے قریب کچرا کنڈیاں ہٹانے کا کام شروع نہیں کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی آئی اے طیارے کا ایک انجن پرندہ ٹکرانے سے ناکارہ ہوگیا تھا۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.