
پاکستان کے سوشل میڈیا پر ان دنوں نگاہ ڈالیں تو عید کے حوالے سے موجود بیشتر ٹرینڈز ہیں جن میں لوگ گوشت سے بنے مرغن اور لذیذ سالن، بار بی کیو ، کباب بریانی سے سجی دعوتوں کے دسترخوان کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔
ایسے میں ایک اور اہم مسئلہ بھی ہے جو لوگوں کو درپیش ہے. کہ قربانی کا بہت سا گوشت جمع ہے. اور اب اسے زیادہ دن تک کیسے محفوظ کیا جائے اس لیے. سوشل میڈیا پر قربانی کے جانور کے گوشت .کو مختلف طریقے سے محفوظ کرنے کے تجربات کو بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔
تاہم ان سب کے بیچ ایک سوال جو بار بار دہرایا جا رہا ہے وہ یہ ہے. کہ آخر کتنا گوشت کھائیں. کہ یہ صحت کے لیے مفید رہے. اور کیا بہت دنوں تک فریز کیا ہوا گوشت صحت کے لیے. اتنا ہی فائدے مند ہو سکتا ہے جتنا کہ تازہ گوشت؟
ماہرین کے مطابق گوشت آئرن اور وٹامن بی 12 سمیت اہم منرلز کی خصوصیات رکھتا ہے اور انسانی صحت کے لیے اہم ہے لیکن ان سب کے درمیان توازن برقرار رکھنا شدید ضروری ہے۔
تو عید کے دنوں میں گوشت کی زیادہ مقدار کھانا کس کے لیے مفید ہے. اور صحت کے مسائل سے دوچار افراد اس عید پر کن چیزوں کے ساتھ ملا کر گوشت کھائیں، اور سب سے اہم یہ کہ فریز کیے. گوشت کی غذائیت کو برقرار رکھنے کے سادہ اصول کیا ہیں؟