ڈیزائنر، میک اپ آرٹسٹ اور اداکارہ امبر خان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کا شوبز میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، انہیں شوہر نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کرنے کا کہا اور پھر بعد ازاں ان کی طلاق ہوگئی۔
امبر خان نے بطور ڈیزائنر اور میک اپ آرٹسٹ کیریئر کے آغاز کیا تھا، بعد ازاں انہوں نے ڈراموں میں سپورٹنگ کردار ادا کرنے شروع کیے. اور اب تک وہ ایک درجن سے زائد ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔
حال ہی میں وہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت زندگی کے. مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ شوبز انڈسٹری کا حصہ نہیں تھیں، تب وہ مختلف میلوں، فنکشنز، بازاروں. اور بڑے بڑے ہوٹلوں میں کپڑوں سمیت میک اپ مصنوعات کے اسٹالز لگاتی تھیں. اور تب وہ رکشہ میں سفر کرتی تھیں، ان کے پاس گاڑی نہیں تھی۔
ان کے مطابق اس وقت تک ان کا شوبز میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا. البتہ وہ شوبز شخصیات کے ساتھ مل کر کام کر رہی تھیں لیکن پھر انہیں شوہر نے شوبز میں جانے کا کہا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ شوہر کے کہنے پر شوبز میں آئیں، ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا. اور انہوں نے شوبز کی پہلی کمائی. سے ہی قسطوں پر گاڑی خریدی، جس پر انہیں بہت خوشی ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ شوبز میں آنے کے بعد شوہر سے ان کی طلاق ہوگئی، تاہم انہوں نے طلاق کا سبب نہیں بتایا۔
Chatiral