شادی سے قبل گلاس ٹوٹنے پر جبران ناصر نے کیا کیا؟ منشا پاشا نے بتا دیا

3
1

پاکستانی انڈسٹری معروف اور باصلاحیت اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہےکہ ہر اچھا مرد اچھا شوہر بھی ہو یا اچھی لڑکی ایک اچھی اہلیہ بھی ہو یہ ضروری نہیں ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام. میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے شوہر جبران ناصر سے ہونے والی پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ سنانے کے. ساتھ ساتھ دیگر امور پر بھی کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے. کہا کہ جبران سے پہلی ملاقات. میں ہی اندازہ ہو گیا تھا. کہ ان کا میری زندگی میں کافی اثر و رسوخ رہے گا لیکن پھر بھی انتظار کیا کہ کہیں میرے جذبات حقیقی ہیں یا نہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ تقریباً ایک ڈیڑھ سال کے بعد اندازہ ہوا. کہ جبران کے لیے. میرے جذبات وقت گزاری کے لیے نہیں بلکہ حقیقی ہیں۔

شریکِ حیات کے متلاشی افراد کو مشورہ دیتے ہوئے. منشا پاشا نے کہا کہ ایک انسان اچھا ہوتا ہے. لیکن ضروری نہیں ہر اچھا انسان اچھا شریک حیات بھی ہو، اس لیے شادی کا فیصلہ کرنے سے قبل یہ ضرور دیکھیں کہ سامنے والا کیا ایک اچھا ہم سفر بن سکتا ہے کیا وہ آپ کی اتنی پرواہ کرتا ہے۔

اداکارہ نے ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے مزید وضاحت دی کہ شادی سے قبل مجھے سے ایک گلاس گر کر ٹوٹ گیا تھا لیکن اسے میں نے صاف نہیں کیا بلکہ جبران نے کیا تھا، جس سے مجھے اندازہ ہوا. کہ یہ انسان میری غلطیوں پر غصہ کرنے کی بجائے. اسے سدھارنے پر توجہ دیتا ہے۔

5 Comments

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.