گزشتہ روز برقرار رہنے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس. اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 1629 روپے. اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15 ڈالر اضافے کے بعد 2 ہزار 307 ڈالر فی اونس ہے۔