ضرورت رشتہ کے اشتہارات میں دولہے والوں اور دلہن والوں کی جانب سے ایک دوسرے کی طرف سے تعلیم، نوکری اور خوبصورتی سے متعلق امید لگائی جاتی ہے تاہم بھارت میں ایک ایسا اشتہار سامنے آگیا جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش اشتہار میں دلہن نے اپنے ہونے والے دولہے میں مذکورہ بالا بیان کی گئیں. خصوصیات میں سے کچھ نہیں مانگا، جو اس اشتہار کو دیگر اشتہارات سے مختلف بنادیتا ہے۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے. کہ خاتون کو دولہے میں کونسی خوبی کی تلاش ہے؟ تو اس کا جواب ہے. کہ اسے "سوشل میڈیا ریلز پارٹنر” چاہیے۔
جی ہاں آپ نے بالکل درست پڑھا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک صارف نے اسی طرح کے اشتہار کی تصویر پوسٹ کی۔
اس اشتہار میں تحریر تھا کہ ایک سوشل میڈیا انفلوائنسر کو دولہے کی تلاش ہے۔
خاتون نے تحریر کیا "میرا نام ریا ہے، مجھے ایسے دولہا+رِیل پارٹنر کی تلاش ہے. جو کیمرے کے سامنے نہ شرمائے اور میرے ساتھ ریلیشن شپ رِیلز تخلیق کرے۔”
اس نے مزید لکھا "وہ یہ بھی جانتا ہو کہ ٹرینڈنگ میوزک کےلیے کیسے مواد بنایا جاتا ہے اور وہ جوائنٹ فیملی سے نا ہو۔”
اشتہار میں لکھا تھا "اور یہ جاننے کےلیے کہ مجھے کس طرح کے لوگ پسند نہیں ہیں، رابطہ کرنے سے پہلے ایمیزون منی ٹی وی کی ’ہاف لَو ہاف ارینچ‘ ضرور دیکھ لے۔”
اس اشتہار میں ہی بھی لکھا تھا کہ "اسے پریمیئر پرو سافٹ ویئر ضرور آنا چاہئے تاکہ میری رِیلز اور وی لاگز کو ایڈیٹ کرسکے۔”