رانی پور:کمسن ملازمہ فاطمہ قتل کیس، مدعی نے ملزمان سے صلح کرلی

فاطمہ

صوبہ سندھ کے علاقے رانی پور میں کم سن ملازمہ سے جنسی زیادتی، تشدد اور ہلاکت کے کیس میں مقتولہ کی والدہ نے ملزمان سے صلح کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق فاطمہ قتل کیس کی سماعت فورتھ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ہوئی۔

دوران سماعت مقتولہ فاطمہ کی ماں کیس کی مدعی شبنم نے ملزمان سےصلح کرلی، وکیل نے مقتولہ بچی کی والدہ کی جانب سے تصفیے کا تحریری بیان عدالت میں جمع کروا دیا۔

مقتولہ بچی کی والدہ نے تحریری بیان دیا ہے. کہ ملزمان کو ضمانت دے. کر مقدمہ ختم کیا جائے۔

عدالت نے مقتولہ بچی کی والدہ کے تحریری بیان کے بعد سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔

مقدمے کی تفصیل

...

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.