دھوکا دینے پر شوہر کا قتل بھی کر سکتی ہوں، پریانکا چوپڑا

3
1
پرينکا چوپڑا

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ ویسے تو پُرتشدد شخصیت کی مالک نہیں ہیں مگر شوہر کی جانب سے دھوکا دیے جانے پر قتل بھی کر سکتی ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں ازدواجی رشتے اور دھوکے سے متعلق کھُل کر بات کی تھی۔

اس دوران اُن کا کہنا تھا ۔کہ اُن کی عادت میں غصہ نہیں ہے۔ اور نہ ہی اُن کی شخصیت پرتشدد خیالات کی مالک ہے مگر اُن کے شوہر نک جونس اُنہیں دھوکا دیں گے تو وہ اس کے جواب میں پرتشدد ہو سکتی ہیں۔

پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا۔ کہ اُنہیں رشتے میں بندھنے کے بعد  جوڑیوں کا ایک دوسرے کو دھوکا دینا بالکل نہیں پسند، اُنہیں معلوم ہوا کہ نک جونس اُنہیں چھوڑ کر کسی اور کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔ اور اُنہیں دھوکا دے رہے ہیں تو وہ جواب میں اِن کا قتل تک کر سکتی ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی لڑکا اُن کی زندگی میں تب ہی آ سکتا ہے۔ جب وہ بھی اُس سے کھُل کر محبت کا اظہار کریں گی۔ اور اُس کے لیے اُن کے دل میں جذبات ہوں گے۔ اُنہیں محض بچوں کے لیے کسی پارٹنر کی ضرورت نہیں، اُنہیں زندگی گزارنے۔ کے لیے وفادار ساتھی کی بھی ضرورت ہوگی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.