یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ پاسپورٹس دنیا کی سب سے طاقتور اور اہم دستاویزات ہیں لیکن اگر ان کے ڈیزائن کو دیکھا جائے تو بہت سے چھوٹے اور خوبصورت راز ملیں گے جن کے بارے میں شاید پہلے بہت کم لوگ جانتے ہوں۔
اسی لیے پاسپورٹ ڈیزائیننگ بھی ایک اہم کام ہے اسی لیے تمام ممالک کے ڈیزائنرز نے پاسپورٹ ڈیزائن کرنے کے لیے پرانے طرز کی قانونی دستاویزات سے لے کر جدید، دلچسپ فن پاروں تک کا مشاہدہ کیا تاکہ وہ اپنے ملک کے لیے منفرد ڈیزائن کا پاسپورٹ ڈیزائن کرسکیں۔
یہاں ایک نظر دنیا کے 10 خوبصورت ترین پاسپورٹس پر ڈال لیتے ہیں۔
1- ناروے
نارویجن پاسپورٹ کے صفحات کو پلٹتے ہوئے پہاڑوں سے لے کر جھیلوں، ندیوں سے لے جنگلات تک سب کچھ دیکھا جاسکتا ہے۔
اگر اس پاسپورٹ کو الٹرا وائلٹ شعاؤں میں دیکھا جائے تو رات کو آسمان کا خوبصورت نظارہ اور ناردرن لائٹس کی واضح ہولوگرافک تصاویر نظر آئیں گی۔
نیو ڈیزائن اسٹوڈیو کے نئے ڈیزائن کے ساتھ اس پاسپورٹ کو 2020ء میں ایک نئی شناخت ملی۔
اسٹوڈیو نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ڈیزائن کے بارے میں لکھا ہے کہ اس پاسپورٹ پر جنوب تک وسیع نارویجن پینوراما کے واحد حصّوں کی عکاسی کا استعمال کرتے ہوئے ہم نے وہ مناظر اور آب و ہوا میں تضادات دکھانے کی کوشش کی ہے جنہوں نے ہمیں مواقع اور وسائل فراہم کیے، تفریح کے لیے جگہیں اور اہم تاریخی واقعات دیے۔
2- فن لینڈ
ایک لمبے عرصے تک، فینیش پاسپورٹ کے صفحات پر موس (ہرن کی طرح کا ایک خوبصورت جانور) نظر آتا رہا ۔
فن لینڈ کا برگنڈی رنگ کا پاسپورٹ اسکینڈینیوین ڈیزائن کی بہترین نمائش کرتا ہے۔
فن لینڈ کو اپنے شاندار قدرتی مناظر، پائیداری اور تحفظ کی کوششوں اور جنگلی حیات کے تنوع کے لیے جانا جاتا ہے۔
2017ء میں موس کی تصاویر کو برف کے تودوں کی تصاویر۔ لیپ لینڈ کے مناظر اور فن لینڈ کے موسم سرما کی دیگر علامتی تصاویر سے تبدیل کر دیا گیا۔
3- نیوزی لینڈ
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں سے ایک ہونے کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کا شمار بھی خوبصورت ترین پاسپورٹوں میں بھی ہوتا ہے۔
سیاہ رنگ کے اس پاسپورٹ کے کوَر پر چاندی کے رنگ سے ایک پودے کے پتّے نظر آئیں گے۔ جوکہ صرف نیوزی لینڈ میں پایا جاتا ہے۔ اور وہاں اسے طاقت اور برداشت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ، پاسپورٹ پر وہ مشہور مونوگرام بنا ہوا ہے جوکہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کی جرسیوں پر نمایاں طور پر نظر آتا ہے۔
4- برطانیہ
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق، برطانیہ کا پاسپورٹ 187 ممالک تک ویزہ فری رسائی فراہم کرتا ہے۔ اور یہ دنیا کے دس طاقتور ترین پاسپورٹس میں سے ایک ہے۔
5- کينيڈين
اس پاسپورٹ کے کوَر پر شاہی کوٹ آف آرمز کا نشان ہے۔ جبکہ پاسپورٹ کے اندرونی صفحات برطانیہ کے مشہور ترین اور پرکشش مقامات کی نمائش کرتے ہیں، جیسے کہ لندن آئی۔ شیکسپیئرز گلوب، پارلیمنٹ ہاؤسز، اور لندن انڈرگراؤنڈ۔
1988ء تک برطانیہ کے پاسپورٹ نیلے رنگ کے تھے لیکن بعد میں اسے برگنڈی رنگ میں تبدیل کر دیا گیا تاکہ دوسرے یورپی ممالک کے پاسپورٹس کے مطابق ہوں۔
لیکن بریگزٹ کے بعد برطانوی پاسپورٹ کو دوبارہ نیلے رنگ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔5- کینیڈا
کینیڈا کے نیلے رنگ کے پاسپورٹ پر کینیڈا کے رائل کورٹ آف آرمز کا نشان دیکھا جاسکتا ہے اور اسے دو زبانوں انگریزی اور فرانسیسی میں پرنٹ کیا گیا ہے۔
اس پاسپورٹ کو یووی لائٹ کے نیچے رکھیں تو کئی قومی خزانے دیکھنے کو ملیں گے، جن میں میپل کے پتوں سے لے کر اوٹاوا اور مشہور نیاگرا فالس پر آتش بازی تک خوبصورت تصاویر شامل ہیں۔
6- بیلجیئم
بیلجیئم کے پاسپورٹ کو جنوری 2022ء میں دوبارہ ڈیزائن کیا گیا تھا۔ لیکن اس کے برگنڈی کور پر روایتی گلڈ کریسٹ کو برقرار رکھا گیا ہے۔
7- آسٹریلین
اس پاسپورٹ کے اندر کے صفحات زیادہ دلکش انداز پیش کرتے ہیں کیونکہ ان پر بیلجیئم کے مشہور کومِک سٹرپس کے مشہور کرداروں کی تصاویر موجود ہیں۔7- آسٹریلیا
آسٹریلیا کے نیلے پاسپورٹ پر دولت مشترکہ کوٹ آف آرمز کے ساتھ آسٹریلیا کے مقامی جانوروں کینگرو اور ایمو کی تصویر کشی کی گئی ہے۔
8- فلپائن
آسٹریلیا وہ پہلا ملک ہے جس نے اپنے پاسپورٹ میں ’3M™ کلر فلوٹنگ امیج ٹیکنالوجی‘ کا استعمال کیا ہے۔
اگر اس پاسپورٹ کے صفحات کو یووی لائٹ کے نیچے ایک خاص زاویے پر جھکائیں تو کینگروز کی اسٹائلائزڈ تصاویر صفحہ سے اچھلتی ہوئی دکھائی دیں گی۔8- فلپائن
فلپائن کے پاسپورٹ فلپائنی عقاب کی ایک شاندار تصویر کےساتھ کُھلتا ہے۔ جبکہ باقی صفحات پر قومی نشانات، ثقافتی نشانات اور قومی ترانے کے بول شامل ہیں۔
9- انڈونيشين
اس پاسپورٹ میں چاکلیٹ ہلز، مایون آتش فشاں اور بناؤ رائس ٹیرس کے دلکش نظارے بھی ملیں گے جوکہ ایک کے بعد ایک ملک کی خوبصورتی کی نشاندہی کرتے ہیں۔9- انڈونیشیا
جہاں زیادہ تر ممالک اپنے پاسپورٹ پر اپنے ملک میں موجود مشہور مقامات کی نمائش کرتے ہیں وہیں انڈونیشیا قدرتی عجائبات اور جنگلی حیات پر روشنی ڈالتا ہے۔
10- جاپان
انڈونیشین پاسپورٹ پر ماؤنٹ کیلیموتو کی کریٹر جھیلوں سے لے کر کوموڈو ڈریگن تک کی تصاویر دیکھی جاسکتی ہیں۔ 10- جاپان
2023ء میں دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ کہلایا جانے والا جاپانی پاسپورٹ اپنے حاملین کو 193 ممالک تک بغیر ویزا کے رسائی کی اجازت دیتا ہے۔
اس پاسپورٹ کا سرخ رنگ کا کور بالکل سادہ ہے جس پر صرف سنہرے رنگ کا کرسنتھیمم کا ایک پھول بنا ہوا ہے جوکہ خزاں ، کاشتکاری۔ شرافت اور جاپانی قوم کی علامت ہے۔
جاپان کے تاریخی پس منظر میں جاپانی شاہی خاندان کو ’کرسنتھیمم تھرون‘ کے نام سے جانا جاتا تھا اور پاسپورٹ پر موجود یہ پھول ملک کی اسی تاریخ کی نمائندگی کرتا ہے۔
اگرچہ یہ علامتی پھول ساکورا کی طرح دنیا بھر میں مقبول نہیں۔ لیکن یہ آج بھی جاپانی بادشاہت کی نمائندگی کرتا ہے۔