دبئی: ڈیلیوری بائیک رائیڈرز کیلئے ایئر کنڈیشنڈ ریسٹنگ ایریاز تیار

دبئی میں موٹر سائیکل پر ڈیلیوری دینے والے افراد کے آرام کے لیے. ایئر کنڈیشنڈ ایریاز تیار کر لیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی. روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ریسٹنگ ایریاز منصوبہ مکمل کر لیا، 2023ء میں ڈیلیوری بائیک رائیڈرز کے لیے ریسٹنگ ایریاز منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا۔

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اگست 2024ء تک 20 ریسٹنگ ایریاز .مکمل کر لیے تھے. تاہم اب تمام 40 ریسٹنگ ایریاز مکمل کر لیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ریسٹنگ ایریاز میں پانی، اسنیکس، موبائل چارجنگ، موٹر سائیکل کی پارکنگ اور دیگر سہولتیں شامل ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.