
بوٹوکس، فلرز یا لیزر استعمال کرنے کی بجائے، جوانی کی تلاش میں کچھ لوگ پولی نیوکلیوٹائیڈ انجیکشن کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔
امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق یہ مواد سامن اور ٹراوٹ مچھلی کے سپرم اور کیویئر سے نکالے جاتے ہیں، اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ جلد کو نکھارنے اور چمکانے میں مدد دیتے ہیں اور عمر بڑھنے کی علامات کا مقابلہ کرتے ہیں۔
نیویارک کی ایک رہائشی 57 سالہ کورٹنی آر، جوانی برقرار رکھنے کے متلاشی افراد میں سے ایک ہیں جو کسی آپریشن کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ’میں پلاسٹک سرجری نہیں کروانا چاہتی۔ میں ابھی اس مقام تک نہیں پہنچی۔ میں صرف بہتر نظر آنا اور بہتر محسوس کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ باوقار انداز میں بڑھتی عمر کا مقابلہ کرنا چاہتی ہیں۔
...