جنوری سے 17 مارچ تک کراچی میں ملیریا کے 128 کیسز رپورٹ

سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق جنوری سے17 مارچ تک کراچی میں ملیریا کے 128 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں ضلع جنوبی سے سب سے زیادہ 47 کیسز سامنے آئے۔ 

ملیریا کے ضلع ملیر میں 41، ضلع غربی میں 20، کورنگی میں 14، ضلع شرقی میں 4، اور ضلع وسطی میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع کیماڑی. میں ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

حیدرآباد ڈویژن میں سب سے زیادہ 2 ہزار 779 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 لاڑکانہ میں 1 ہزار 599، میر پور خاص میں 734، شہید بینظیر آباد میں. 715 اور سکھر ڈویژن میں 589 ملیریا کیسز سامنے آئے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.