کرپٹو اثاثوں کے لیے دنیا کی سب سے بڑی فرمز میں سے ایک ’بائنانس‘ نے انکشاف کیا ہے کہ جعل سازوں نے ان کی فرم سے 10 کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کر لی ہے۔
فرم کے سربراہ چانگپینگ ژاؤ نے جمعے کو ایک ٹویٹ میں بتایا کہ سسٹم میں ’ایکسپلائٹ‘ کی وجہ سے ایکسچینج کی مخصوص کرنسی کی اضافی پروڈکشن ہوئی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اس۔ نقصان کا تخمینہ تقریباً 10 کروڑ ڈالر ہے۔
ان کے بقول: ’مسئلہ اب موجود ہے لیکن آپ کے فنڈز محفوظ ہیں۔ ہم اس زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں اور صورت حال کے مطابق مزید اپ ڈیٹ فراہم کریں گے۔‘
یہ کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوریوں میں سے ایک ہے۔
اس سے قبل رواں۔ سال کے آغاز ۔میں ایگزی انفنیٹی بلاک چین گیم سے 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی چوری کیے گئے تھے۔
جعل ساز تیزی سے ’کراس چین برجز‘۔ میں کمزوریوں کا استعمال کر رہے ہیں۔
یہ وہ ذرائع ہیں جن کو سرمایہ کار اثاثوں کو ایک بلاک چین سے دوسرے بلاک میں منتقل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
بلاک چینز ڈیجیٹل لیجرز ہیں جو لین دین کی تفصیلات کو محفوظ بناتے ہیں۔ جن میں سب سے بڑا بلاک چین بٹ کوائن ہے لیکن ہزاروں دیگر بلاک چین بھی موجود ہیں۔
[url=http://canadianpharmacy.directory/]silkroad online pharmacy[/url]
[url=http://stratteratabs.online/]strattera online europe[/url]