بھارت کی پاکستان میں مداخلت اور یہاں دہشت گردی پھیلانے کے مذموم مقاصد کی کہانی پر بنائی گئی ایکشن فلم ’ڈھائی چال‘ کا موشن ٹیزر ریلیز کرتے ہوئے .اسے دسمبر 2023 میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
’ڈھائی چال‘ کو تین سال قبل 2019 میں بنانے کا اعلان کیا گیا تھا. اور امکان تھا کہ اسے 2020 کی. پہلی سہ ماہی میں ریلیز کردیا جائے گا، تاہم ایسا نہ ہوسکا تھا۔
مسلسل تاخیر کے بعد مارچ .2022 میں فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے. اسے جون 2022 میں ریلیز کرنے کا عندیہ بھی دے دیا گیا تھا۔
لیکن ایک بار پھر نامعلومات وجوہات کی بنا پر فلم ریلیز نہ ہوسکی تھی اور اب طویل تاخیر سے فلم کا نیا موشن پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے اسے 8 دسمبر 2023 کو پیش کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
اس بار ’ڈھائی چال‘ کا موشن پوسٹر ’ہم فلمز‘ کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے. اور اسے اسی کے بینر تلے پیش کیا جائے گا۔
فلم کے جاری کیے گئے موشن پوسٹر میں مرکزی کرداروں یعنی ہمایوں اشرف، عائشہ عمر اور شمعون عباسی کو دکھایا گیا ہے۔
فلم کے موشن پوسٹر میں تصدیق کی گئی فلم کو 8 دسمبر 2023 کو سینماؤں میں پیش کردیا جائے گا۔
موشن پوسٹر کو ریلیز کیے جانے کے بعد اب خیال ظاہر کیا جا رہا ہے. کہ اس کا ٹریلر بھی دوبارہ پیش کیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
اس سے قبل مارچ 2022 میں جاری کیے گئے ’ڈھائی چال‘ کے ٹریلر میں اہم کرداروں کو بات کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا. کہ جب بھی بھارت کو اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے ہوتے ہیں. تب وہ اپنے ہی شہریوں کو مار کر اس. کا الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے۔