بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ اسموگ کی وجہ سے منسوخ، بی سی سی آئی کی شیڈولنگ کو کڑی تنقید کا سامنا۔

میچ

بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ کا مقررہ چوتھا ٹی20 میچ شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے ویزیبلٹی کم ہونے پر منسوخ کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقہ کا چوتھا ٹی20 میچ لکھنؤ کے ایکانا اسٹیڈیم میں شیڈول تھا، مگر شدید دھند کی وجہ سے میچ آفیشلز نے اسے منسوخ کر دیا۔ بی سی سی آئی کے بیان میں کہا گیا. کہ "انتہائی دھند” کے باعث میچ ممکن نہ ہو سکا، لیکن حقیقت میں اسٹیڈیم. اور آس پاس شدید فضائی آلودگی تھی. جس نے کھلاڑیوں اور امپائرز کے لیے. کھیل کو ناممکن بنا دیا۔

میچ شام 7 بجے شروع ہونے والا تھا، تاہم چھ بار معائنہ کرنے کے بعد رات ساڑھے نو بجے اسے منسوخ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ، بھارتی ٹیم میں مسلمان کرکٹرز کی عدم شمولیت. پر بھی بی سی سی آئی تنقید کی زد میں آ گیا۔

اسٹیڈیم خالی

بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنؤ میں گزشتہ روز ایئر کوالٹی انڈیکس 400 سے زائد رہا، جو خطرناک حد میں شمار ہوتا ہے. میچ کے انتظار میں ہاردک پانڈیا کو آلودگی سے بچاؤ کے لیے. ماسک پہنے دیکھا گیا۔ کھلاڑیوں نے شام ساڑھے سات بجے وارم اپ چھوڑ دیا، جبکہ سرد موسم میں موجود تماشائی بھی تدریجاً اسٹیڈیم خالی کر کے گھروں کو لوٹنے لگے۔

سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین نے بی سی سی آئی کی شدید مذمت کی. اور سوال اٹھایا. کہ سردیوں میں شمالی بھارت کے شہروں میں میچ شیڈول کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا، جہاں اسموگ اور خراب موسم معمول کی بات ہے۔ بھارتی ماہرین اور فینز کا کہنا ہے. کہ بی سی سی آئی کو شیڈول بناتے وقت موسمی حالات اور فضائی. آلودگی کو سنجیدگی سے دیکھنا چاہیے. تاکہ کھلاڑیوں کی صحت اور تماشائیوں کے. حقوق محفوظ رہ سکیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.