
بھارتی کرکٹ ٹیم نے کھیل کے جذبے کیخلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی افریقی کپتان کی جسمانی توہین کی اور انہیں ’بونا‘ کہا۔
کلکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں جاری میچ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں جسپریت بمرا اور رشبھ پنت نے جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کی. جسمانی توہین کی. پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی دن بمرا نے. شاندار گیند بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے اوپنرز ایڈن مرکرم اور رائن ریکلٹن کو آؤٹ کیا۔
اس دوران انہیں لگا. کہ انہوں نے باووما کو بھی ایل بی ڈبلیو کر دیا. لیکن امپائر نے اپیل مسترد کر دی۔ ریویو کے لیے مشاورت کے وقت بھارتی کھلاڑیوں کی غیر مہذب گفتگو اسٹمپ مائیک پر ریکارڈ ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں بمرا کو باووما کی باڈی شیمنگ کرتے ہوئے. کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’یہ بونا بھی ہے،‘. جس پر پنت نے جواب دیا، ’بونا ہے لیکن گیند اوپر لگی۔‘
