بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور "ہی مین” دھرمیندر کی وفات: ایک دور کا خاتمہ، 89 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال

بالی ووڈ کے عظیم اداکار اور لیجنڈ دھرمیندر انتقال کر گئے. ان کی وفات کی خبر پر فینز اور فلم انڈسٹری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر (89) کئی ماہ سے علیل چل رہے تھے. گزشتہ دنوں سانس کی شدید تکلیف کے باعث انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا. جہاں وہ زیرِ علاج رہے۔ آج ان کی وفات کی افواہیں گردش کرنے لگیں. تاہم بیٹی ایشا دیول نے فوری طور پر ان خبروں کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ والد بالکل خیریت سے ہیں۔

اس کے باوجود کئی بھارتی میڈیا چینلز اور ویب سائٹس نے یہ دعویٰ کیا کہ دھرمیندر کا انتقال ہو گیا ہے. اور آخری رسومات ممبئی کے پون ہنس کریمیٹوریم میں ادا کی گئیں۔

جذباتی پوسٹ

ان رپورٹس میں بتایا گیا کہ جنازے میں ہیما مالنی، ایشا دیول، امیتابھ بچن، جیا بچن، ابھیشیک بچن، عامر خان، کرن جوہر سمیت کئی بڑے ستارے موجود تھے. کرن جوہر نے بھی انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ میں دھرمیندر کو "مین اسٹریم سنیما کا آخری میگا اسٹار” قرار دیتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

دھرمیندر نے اپنا فلمی سفر 1960 میں فلم "دل بھی تیرا ہم بھی تیرے” سے شروع کیا تھا. اور چھ دہاہیاں طویل کیریئر میں 300 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ شعلے، سیتا اور گیتا، چپکے چپکے، دھرم ویر، یادوں کی بارات جیسی کلاسک فلموں نے انہیں امر کر دیا۔ انہیں "ہی مین آف انڈین سنیما” کا خطاب بھی ملا۔ ان کی آخری فلم "اکیس” 25 دسمبر 2025 کو ریلیز ہونے والی ہے۔

فی الحال خاندان کی طرف سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا، لیکن ایشا دیول کی تردید کے بعد زیادہ تر معتبر ذرائع یہ خبر جھوٹی قرار دے رہے ہیں۔ صورتحال واضح ہونے تک شائقین سے گزارش ہے کہ افواہوں پر یقین نہ کریں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.