ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالرز کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالرز کی منظوری دے دی۔

ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے. کہ یہ رقم مضبوط مالی پائیداری کے لیے منظور کی گئی. پاکستان نے میکرو اکنامک حالات بہتر کرنے میں کافی پیشرفت کی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا. کہ یہ پروگرام مزید پالیسی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے حکومت کے عزم کی حمایت کرتا ہے. پروگرام عوامی مالیات کو مضبوط اور پائیدار ترقی کو فروغ دے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ 30 کروڑ ڈالرز قرض اور 50 کروڑ ڈالرز کمرشل بینکوں سے ایک ارب ڈالرز حاصل کرنے کی گارنٹی ہے. پروگرام سے مالیاتی خسارہ اور قرضوں میں کمی کا امکان ہے. ترقیاتی اور سماجی اخراجات کے لیے مزید مالی گنجائش پیدا ہوگی۔

 یہ پروگرام ٹیکس پالیسی، انتظامیہ اور عمل درآمد کو بہتر بنانے کے لیے جامع اصلاحات کی حمایت کرتا ہے. ساتھ ہی سرکاری اخراجات اور نقدی کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کرتا ہے۔ یہ پروگرام ڈیجیٹلائزیشن، سرمایہ کاری میں سہولت کاری، اور نجی شعبے کی ترقی کو بھی فروغ دیتا ہے، ان اقدامات کا مقصد پاکستان کے مالیاتی خسارے اور عوامی قرض کو کم کرنا ہے، جبکہ سماجی اور ترقیاتی اخراجات کے لیے گنجائش پیدا کرنا بھی ہے۔

اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 1966ء سے اب تک 52 ارب ڈالرز سے زائد کا تعاون فراہم کیا گیا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.