قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کو حال ہی میں بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق نامناسب بات کہنے پر تنقید کا سامنا ہے۔
عبدالرزاق نے گزشتہ روز ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران ایشوریا رائے کی مثال دیتے ہوئے ان کےحوالے سے نامناسب بات کہی، جس کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں. عبدالرزاق کو کرکٹرز کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
ان کے ہمراہ اسٹیج پر سابق کپتان شاہد آفریدی اور فاسٹ باؤلر عمر گل بھی موجود ہیں۔
عبدالرزاق کرکٹرز کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہتے ہیں. کہ کسی بھی معاملے کو اس وقت ہی بہتر کیا جا سکتا ہے. جب کہ مسئلے کو حل کرنے کی نیت کرلی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی مسئلے کو حل کرنے کی نیت ہوگی تو وہ مسئلہ حل ہوگا۔
ساتھ ہی عبدالرزاق نے مثال دی کہ اگر آپ کی نیت ہوگی کہ آپ ایشوریا رائے سے شادی کرلیں اور پھر وہاں سے نیک بچہ پیدا ہو تو یہ نہیں ہوسکتا۔