
امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کے چڑیا گھر میں معدومیت کا شکار 100 سالہ گالاپاگوس کچھوے کے ہاں پہلی بار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ نے خوشخبری سناتے ہوئے بتایا. کہ کچھوے کی یہ نسل انتہائی خطرے سے دوچار ہے. اور چڑیا گھر کی 150 سال پرانی تاریخ میں پہلی بار ان کچھوؤں کی پیدائش ہوئی ہے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ اس کچھوے کے جوڑے کی عمر 100 سال ہے. اور ان کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے. جب کہ کچھوے کا یہ جوڑا چڑیا گھر کا سب سے پرانا رہائشی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق بچوں کو سیاحوں کی نظر سے دور چڑیا گھر کے ریپٹائل اور ایمفیبین ہاؤس میں رکھا گیا ہے جن کا وزن 70 سے 80 گرام ہے. اور ان کی دیکھ بھال کا سلسلہ جاری ہے۔
انتظامیہ نے مزید بتایا. کہ پہلا بچہ رواں سال 27 فروری کو انڈے سے نکلا تھا جس کے بعد مزید بچوں کے نکلنے. کا انتظار کیا جارہا تھا، اس مادہ کھچوے کو 1932 میں چڑیا گھر لایا گیا تھا۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے.کہ وہ 23 اپریل کو ان کچھوے کے ننھے بچوں کو عوامی نمائش کیلئے پیش کرے گی جب کہ بچوں کے نام رکھنے کیلئے. مقابلہ بھی کروایا جائے گا۔