اداکار، ہدایت کار اور لکھاری یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے اپنے ایک قریبی دوست کو بتایا کہ انہوں نے اپنا گھر اہلیہ کے نام کیا ہے تو دوست نے ان سے سوال کیا کہ اگر انہیں بیوی چھوڑ گئی تو کیا ہوگا؟
یاسر حسین کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں. اپنا گھر بیوی کے نام کرنے اور پھر اسی معاملے پر ان کے دوستوں کے رد عمل پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مذکورہ وائرل ویڈیو ان کی جانب سے حال ہی میں عفت عمر کو دیے گئے. انٹرویو کی ہے، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کی تھی۔
مذکورہ پروگرام میں بات کرتے ہوئے. انہوں نے اپنی اہلیہ اقرا عزیز کی تعریفیں بھی کی تھیں اور کہا تھا. کہ ان کی بیوی ان چند اداکاراؤں میں ہیں جو ہر کردار میں اچھی لگتی ہیں۔
امیر خاتون
انہوں نے اہلیہ کو سپر اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقرا عزیز کے جوڑ کی دوسری اداکاراؤں میں وہ بات نہیں جو ان کی بیوی میں ہے، وہ اسکرین پر غریب اور امیر خاتون سمیت ہر کردار میں ڈھل جاتی ہیں۔
اسی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شادی کے بعد جب انہوں نے ایک دوست کو بتایا کہ انہوں نے اپنا اسلام آباد کا اپارٹمنٹ اہلیہ کے نام کردیا ہے. تو ان کے دوست حیران رہ گئے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں بیٹے سے بھی بیوی زیادہ عزیز ہے، پہلے ان کی بیوی کا نمبر آتا ہے، اس کے بعد ان کا بیٹا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے دوست کو جواب دیا کہ جس شخص کو بیوی ہی چھوڑ جائے. تو اس سے بڑا اس شخص کا اور کیا نقصان ہوسکتا ہے؟
یاسر حسین نے سوال کیا کہ ان کا اپارٹمنٹ کتنے کا ہوگا؟ سوچیں اگر بیوی ہی چھوڑ جائے تو کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟