
پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹل کے درمیان ہونے والا میچ بلیک آؤٹ کے باعث منسوخ کردیا گیا ۔
بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں ہونے والے آئی پی ایل میچ کے دوران لائٹس اچانک بند ہوگئی۔
دھرم شالہ میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹل کے. درمیان میچ جاری تھا. کہ فلڈ لائنٹس بند ہوگئیں، 15 منٹ تک مکمل بلیک آؤٹ ہونے. کے بعد میچ منسوخ کردیا گیا۔
بعد ازاں، انتظامیہ نے اسٹیڈیم کو فوری طور پر خالی کرالیا۔
یاد رہے. کہ مودی کے جنگی جنون سے انڈین پریمیرلیگ بھی نہ بچ پائی، پاک بھارت کشیدگی کے باعث آئی پی ایل کے بقیہ میچز ری شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔
دھرم شالا میں 11 مئی کو شیڈول پنجاب کنگز .اور ممبئی انڈینز کا میچ. احمدآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ممبئی انڈینز کی ٹیم نے ممبی سے روانہ ہونا تھا. مگر ایئرپورٹس کی بندش کے باعث ایسا ممکن نہ ہوسکا، دھرم شالہ اور اطراف کے ایئرپورٹس کی بندش کے باعث ممبئی انڈینز کی ٹیم کا ممبئی سے دھرم شالہ پہنچنا ناممکن تھا۔
دوسری جانب، آئی پی ایل میں شامل غیر. ملکی پلیئرز اپنی سیکورٹی کے حوالے سے سخت پریشانی کا شکار ہیں۔