آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کو کن چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے؟

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

سینیئر عسکری ذرائع نے اس تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے. کہ وہ 30 ستمبر کو یہ عہدہ سنبھالیں گے۔ وہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی جگہ لیں گے جنھیں چھ اکتوبر2021 کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا، تاہم گذشتہ برس اس وقت کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ان کی مدتِ ملازمت میں توسیع کر دی تھی۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کا تعلق ایک عسکری خاندان سے ہے. اور ان کے والد لیفٹیننٹ جنرل (ر) جنرل غلام محمد ملک 90 کی دہائی کے اوائل. میں راولپنڈی کے کور کمانڈر رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ وہی زمانہ تھا جب اس وقت کی وزیراعظم بینظیر بھٹو کے خلاف ایک ناکام فوجی. بغاوت ہوئی تھی جس پر میجر جنرل ظہیر الاسلام عباسی، بریگیڈیئر مستنصر باللہ سمیت متعدد افسران کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل بھی ہوا تھا۔

اعزازی شمشیر

پاکستان آرمی کی بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے. والے لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے پاکستان ملٹری اکیڈمی سے اعزازی شمشیر کے ساتھ اپنی تعلیم مکمل کی تھی۔ وہ امریکہ کے فورٹ لیون ورتھ آرمی کالج کے علاوہ. برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔

یہ وہی برطانوی کالج ہے. جہاں سے پاکستان کی برّی فوج کے سابق سربراہان پرویز مشرف، اشفاق کیانی اور راحیل شریف بھی کورس کر چکے ہیں۔

انھیں بلوچستان کے امور پر دسترس رکھنے والے افسر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اپنے عسکری کریئر میں انھوں نے دالبندین میں 41 ویں انفنٹری ڈویژن کی کمان کے علاوہ وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کی کمان بھی سنبھالی۔ اس کے علاوہ وہ نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی .میں ’وار ونگ‘. کے چیف انسٹرکٹر اور کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں بھی بطور انسٹرکٹر تعینات رہ چکے ہیں۔

عاصم ملک ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز کے عہدے پر بھی کام کر چکے ہیں. اور بطور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تعیناتی سے قبل وہ ایڈجوٹنٹ جنرل کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.