نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں حالیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے شہر کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کو 7 روز میں رپورٹ جمع کروانے اور انتہائی ضرورت کے وقت بھی ایک گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنےکی سخت ہدایت کردی۔
شہر قائد کے شہری ان دنوں شدید گرمی کے ساتھ بدترین لوڈ شیڈنگ کا بھی شکار ہیں. اور کے۔الیکٹرک کی جانب سے مختلف علاقوں میں گھنٹوں کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنے والے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے. اور آئے روز مختلف علاقوں میں اس حوالے سے مظاہرے بھی دیکھے جارہے ہیں۔
اب نیپرا نے سندھ کے دارالحکومت میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکڑک کو خط ارسال کردیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک کو 7 روز میں رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رات کے اوقات
اس میں کہا گیا کہ شہر قائد کو بجلی سپلائی کرنے. والی کمپنی کو رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنےکی سختی سے ہدایت کی ہے، انتہائی ضرورت کے وقت بھی ایک گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنےکی سخت ہدایت کی گئی ہے۔
نیپرا نے کہا. کہ اس ہدایت نامے پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں کےالیکٹرک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے ۔ الیکٹرک کے 7 سالہ ملٹی ایئر ٹیرف پر سماعت کے دوران نیپرا نے کہا تھا. کہ حالیہ لوڈشیڈنگ کے دوران ہونے والی اموات پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
دوران سماعت کراچی کے شہری گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ پر پھٹ پڑے تھے، کے۔الیکٹرک صارفین کی جانب سے بتایا. گیا تھا کہ مختلف علاقوں میں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جن علاقوں میں 100 فیصد ریکوری ہے وہاں پر بھی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔