کراچی: تاوان کیلئے کورنگی سے اغوا شہری ملیر کے سعود آباد پولیس اسٹیشن سے بازیاب

4
3

کراچی کے ایک مجسٹریٹ نے ضلع ملیر کے علاقے سعود آباد کے تھانے پر چھاپہ مار کر کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن سے تاوان کے لیے اغوا کیا گیا شہری بازیاب کروالیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا. کہ مغوی شہری کے اہل خانہ سے. 10 لاکھ روپے تاوان مانگا جارہا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مغوی شہری کو پہلے. زمان ٹاؤن تصویر محل چوکی میں رکھا گیا، بعد میں سعودآباد تھانے منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ شہر ی کو گرفتار یا حراست میں لیے. جانے کے حوالے سے روزنامچے میں کسی قسم کی کوئی معلومات درج نہیں تھیں۔

مجسٹریٹ نے کل سعود آباد تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) کو طلب کرلیا۔

4 Comments

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.