وہاج علی رواں سال کی 10 مقبول ترین شوبز شخصیات کی فہرست میں شامل

2
1

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی کو برطانیہ کے ایک مشہور اخبار نے ’نمبر ون پاکستانی اسٹار‘ قرار دے دیا۔

وہاج علی نے نامور برطانوی اخبار ’ایسٹرن آئی‘ کی 2023ء کی’ٹاپ 50. ایشین سیلیبریٹیز‘ کی فہرست میں نویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

برطانوی اخبار ’ایسٹرن آئی‘ کی جاری کی گئی ’ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز‘ کی فہرست میں ایشیاء سے تعلق رکھنے والی ایسی شوبز شخصیات کے نام شامل کیے گئے ہیں. جنہوں نے رواں سال فلم، ٹیلی ویژن، موسیقی، ادب اور سوشل میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

وہاج علی’ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز‘ کی فہرست میں سرِ فہرست واحد پاکستانی ہیں، اُنہوں نے اپنی بہترین اور غیر معمولی پرفارمنس سے کئی. ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بہترین کام

اس حوالے سے وہاج علی کا کہنا ہے. کہ اگرچہ یوں سراہا جانا بہت اچھا لگتا ہے. لیکن میری توجہ صرف اس چیز پر مرکوز ہے. کہ میں مداحوں کے لیے ہمیشہ اپنا بہترین کام پیش کروں۔

برطانوی اخبار کے لیے یہ فہرست ترتیب دینے والے انٹرٹینمنٹ ایڈیٹر اسجد نذیر نے وہاج علی کی تعریف کرتے ہوئے. کہا کہ وہاج علی نے یہ ثابت کیا کہ وہ موجودہ دور کے بہترین پاکستانی اداکاروں میں سے ایک ہیں. جنہوں نے سال بھر زبردست کارکردگی دکھائی. اور مستقبل کے لیے. شاندار کام کی بنیاد رکھی۔

عالمی شہرت یافتہ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے فلم ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے. بعد اس فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ 

اسجد نذیر نے زوال پزیر بھارتی سنیما پر رواں سال شاہ رخ خان کی ایک کے بعد ایک دو فلموں کی باکس آفس پر کامیابی سے پڑنے والے مثبت اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نئی تاریخ بنانے والے سپر اسٹار شاہ رخ خان  نے اپنی شاندار کامیابی سے سب کو گرہن لگا دیا. اور عالمی سطح پر موجود فلمی شائقین کو یاد دلایا. کہ زوال پزیر بالی ووڈ میں ابھی بھی بہت قابلیت ہے۔

برطانوی اخبار ’ایسٹرن آئی‘ کی ’ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز‘ کی فہرست میں شامل. دیگر پاکستانی نژاد شوبز شخصیات میں رِض احمد، سجل علی، عروج آفتاب، یمنیٰ زیدی، شہزاد لطیف، حدیقہ کیانی، احد رضا میر، معاذ رضوان اور بلال عباس خان شامل ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.