میٹا نے ’مخلوط حقیقت‘ کا تجربہ شروع کرنے کے لیے دو نئے راستے نکالے ہیں جو اس کے بقول مستقبل ہے۔
اس نے اپنا میٹا کوئسٹ تھری متعارف کرایا ہے، جو ایک ورچوئل ریئلٹی ہیڈسیٹ ہے. جس کے ذریعے حقیقی دنیا میں منتقل ہونا (پاس تھرو) بھی ممکن ہے، اس کی مدد سے ورچوئل چیزوں کو حقیقی دنیا والی. سطح کے اوپر رکھا جا سکتا ہے۔ اب تک، اس کے ہیڈ سیٹ صرف ورچوئل ریئلٹی ہی پیش کرتے تھے۔
اس نے اپنے سمارٹ گلاسز کے نئے ورژن بھی متعارف کرائے ہیں، جنہیں چشمہ ساز کمپنی رے بین. کے تعاون سے بنایا گیا۔ ان میں ریکارڈنگ کرنے والا ایک کیمرہ اور عینک کے بازوؤں میں سپیکر دستیاب ہیں۔
یہ دونوں مارک زکربرگ کے تجویز کردہ مستقبل کی ایک جھلک ہیں: سمارٹ آئی ویئر جس کی مدد سے آپ اس ’میٹاورس‘ کا تجربہ کرنے کے لیے مجازی اور حقیقی. دنیا کے درمیان آ جا سکتے ہیں. جس کے ارد گرد کمپنی کو اب منظم کیا گیا ہے. اور جس کی خاطر اس کا نام فیس. بک سے تبدیل کیا گیا ہے۔
لیکن یہ ٹیکنالوجی فی الحال دستیاب نہیں، لہذا مستقبل کو دیکھنے کے لیے یہ نئی مصنوعات میٹا کی بہترین کوشش ہیں۔
نئی مصنوعات
میٹا کی نئی مصنوعات ایپل کے ’ریئلٹی پرو‘ سے کچھ ہی دیر بعد سامنے آئی ہے، جس نے مکسڈ ریئلٹی ہیڈسیٹ کی نمائش جون میں کی تھی اور کہا تھا کہ یہ آئندہ برس کے اوائل تک متعارف کروا دی جائے گی۔
میٹا کے نئے کوئسٹ تھری ہی کی طرح، یہ حقیقی دنیا کو دکھانے. اور اس کے اوپر ڈیجیٹل اشیا کو پروجیکٹ کرنے کے لیے کیمروں کا استعمال کرتا ہے، یا صارفین کو مکمل طور پر ورچوئل ورلڈ میں لے جاتا ہے۔
میٹا کی تجویز ہے کہ وہ مکسڈ ریئلٹی کا زیادہ سماجی نمونہ پیش کرکے ایپل سے آگے نکل جائے گا۔
لیکن اس نے اس کی قیمت کی جانب بھی اشارہ کیا ہے: میٹا کوئسٹ تھری کی قیمت ویژن پرو کے 3500 ڈالر کے مقابلے میں 500 ڈالر، یا 480 پاؤنڈ ہے۔
تاہم ، میٹا کوئسٹ تھری میں. اس کے حریف کے مقابلے میں خصوصیات کافی کم ہیں۔ تاہم میٹا کا کہنا ہے. کہ اس کے نئے ہیڈسیٹ میں اس کے گذشتہ ورژن کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، اگرچہ ہیڈ سیٹ بھی چھوٹا ہو گیا ہے، لیکن تفصیل ایپل کے ہیڈسیٹ کے مقابلے میں بہت کم ہے۔
گیمنگ اور انٹرٹینمنٹ
میٹا کے کوئسٹ کی زیادہ. توجہ بنیادی طور پر گیمنگ اور انٹرٹینمنٹ پر ہے۔ اس نے اسے متعدد گیمز کے ساتھ متعارف کروایا ہے- بشمول ایکس بکس کلاؤڈ گیمنگ تک رسائی کے، جس سے انٹرنیٹ پر بہت سی کنسول گیمز کھیلی جا سکتی ہیں۔
نیا ہیڈسیٹ اپنے صارف کے اردگرد کی جگہ کی خود بخود نقشہ سازی سے شروع ہوتا ہے، جس میں سینسر شامل ہیں. جو کمرے کے حجم اور اس میں موجود کسی بھی چیز دونوں کو سمجھ سکتے ہیں۔ اس کا استعمال اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جاسکتا ہے کہ پہننے والے اپنے. آس پاس موجود چیزوں سے ٹکرا نہ جائیں، بلکہ اس نقشے پر گیمز بھی کھیل سکتا ہے۔
میٹا کوئسٹ تھری کے لیے پیشگی آرڈرز کی بکنگ جاری ہے. یہ 10 اکتوبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
نئے سمارٹ گلاسز کی قیمت 299 پاؤنڈ یا 299 ڈالر ہے، جو اصل ورژن کے برابر قیمت ہے۔ ان میں کیمرے کو بہتر بنایا گیا، ہلکے ڈیزائن اور لائیو سٹریمنگ جیسی نئی خصوصیات شامل ہیں۔