ایشیا کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی نے شادی کے بعد بھی اپنی نوکری نہیں چھوڑی تھی۔
مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے ایک پرانے انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے. جس میں نیتا امبانی نے یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کے بعد بھی کام کرتی رہیں. اور اُنہیں ماہانہ تنخواہ صرف 800 روپے ملتی تھی۔
نیتا امبانی نے بتایا کہ تین ہفتوں کی کورٹ شپ کے بعد 1985.ء میں مکیش امبانی کے ساتھ شادی کے ایک سال بعد میں نے سن فلاور نرسری میں بطور ٹیچر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
نہوں نے یہ بھی بتایا کہ مجھے 800 روپے ماہانہ تنخواہ ملتی تھی. اور اس وقت لوگ مجھ پر ہنستے تھے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ کام کرکے مجھے بہت اطمینان ملا۔
یہ ویڈیو اس وقت وائرل ہوئی ہے. جب اس امیر ترین جوڑی نے اپنے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے لیے. بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں’پری ویڈنگ سرمنیز‘ یعنی شادی سے پہلے کی پرتعیش تقریبات کا انعقاد کیا۔