بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک لڑکی دلہن کے لباس میں سج دھج کر امتحان دینے پہنچ گئی جسے دیکھ کر دیگر طالبات حیران رہ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی اے فائنل ایئر کا سوشیالوجی کا پیپر 4 مئی کو ہونا تھا. لیکن ملتوی ہونے کے بعد اس پیپر کی نئی تاریخ 16 مئی سامنے آئی. اور اسی دن طالبہ کی شادی تھی۔
بی اے فائنل ایئر کی طالبہ کرشنا راجپوت نے دلہن کے لباس میں سوشیالوجی کا پیپر دیا اور امتحانی مرکز میں اسے اس طرح دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
کرشنا راجپوت کا کہنا تھا. کہ شادی کے ساتھ امتحانات بھی اہم ہیں. پرچہ دینے کے. بعد میری رخصتی ہوگی۔
طالبہ کے عروسی لباس میں امتحانی مرکز آنے اور پرچہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔