پاکستانی معروف اداکارہ، اشنا شاہ نے گزشتہ روز اپنی 34ویں سالگرہ شاندار انداز میں منائی۔
جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’بشر مومن‘. میں اداکار فیصل قریشی کے مدِ مقابل مرکزی کردار ادا کر کے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اشنا شاہ کی سالگرہ میں جہاں شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات نے شرکت کی وہیں سیاسی رہنما شرمیلا فاروقی بھی اپنے شوہر کے ہمراہ نظر آئیں۔
اشناہ شاہ کی سالگرہ کی تقریب کی ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔
اداکارہ نے متعدد تصویریں اور ویڈیوز اپنی. انسٹاگرام اسٹوریز پر بھی شیئر کی ہیں. جن میں نیٹیزنز نے احد رضا میر اور رمشا خان کو ایک تقریب میں دیکھ. کر چہ مگوئیاں شروع کر دی ہیں۔
یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ احد رضا میر اور رمشا خان کو نیٹزنز نے خصوصی توجہ دی ہو۔
اس سے قبل بھی ایک ساتھ ڈرامہ اور تشہیر میں کام کرکے مزید مشہور ہونے. والی اس جوڑی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش رہی ہیں۔