
کولین ایسا مرکب ہے جس کا تعلق ذہنی صلاحیت کو بہتر کرنے اور ہمارے اندر بے چینی کم کرنے سے ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ اس کی مناسب مقدار حاصل کر رہے ہیں؟
شاید اس پہلے آپ نے کولین کے بارے میں نہ سنا ہو۔ لیکن مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے. کہ ہماری زندگی کے مختلف مراحل میں یہ ہماری صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔
کولین نہ تو وٹامن ہے. اور نہ ہی منرل ہے۔ بلکہ یہ نامیاتی مرکب ہے جو کہ انسان کے صحت مند اعصابی نظام کے لیے ضروری ہے۔
اب بہت سے حقائق سامنے آ رہے ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ زیادہ کولین لینے کے بہت طاقتور اثرات مرتب ہوتے ہیں. جو کہ ہماری ذہنی صلاحیتوں کو بہتر کرنے سے لے کر اعصابی نشوونما میں خلل سے بچاتا ہے۔
یہ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر، اے ڈی ایچ ڈی اور ڈیسلیکسیا (پڑھنے لکھنے میں مشکلات) جیسے امراض روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
یہ ایسی غذا ہے. جو کہ انسان کی اعصابی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ایک تحقیق میں یہ سامنے آیا ہے کہ ایسے بچے جن کی مائیں ان کی پیدائش سے پہلے حمل کے دوران کولین سپلیمنٹس لے رہی تھیں ان میں پیدائش کے بعد باتوں کو سمجھنے میں تیزی دیکھی گئی. جو کہ صحت مند علمی کارکردگی کا پیمانہ ہے۔
اہم غذا
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
ان کا کہنا ہے کہ کولین ایک انتہائی اہم غذا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے. کہ ’ہمیں اپنی صحت کے لیے اس کی ضرورت ہے. لیکن ہمارے جسم اس کی مناسب مقدار نہیں بنا پاتے، اس لیے ہمیں اپنی خوراک سے اسے حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔‘
ایما ڈربی شائر سائنس کے موضوع پر لکھتی ہیں اور نیوٹریشنل انسٹائٹ نامی کنسلٹنسی کی بانی اور سی ای او ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کولین اومیگا تھری فیٹی ایسیڈ سے ملتا جلتا ہے. اور دراصل یہ وٹامن بی سے قریب ترین ہے۔
کولین پودوں کی نسبت جانوروں سے حاصل ہونے والی خوراک میں زیادہ پایا جاتا ہے. جس میں بیف/گوشت، انڈے، مچھلی، مرغی اور دہی شامل ہے۔ مگر مونگ پھلی، لوبیہ، مشرومز اور سبزیبں جیسا. کہ بروکلی وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔
ہمارے جسم میں مختلف افعال کے لیے کولین کی ضرورت ہوتی ہے بشمول ہمارے جگر کے نظام کے لیے۔ اس کی مناسب مقدار نہ ہونے کی وجہ سے مختلف مسائل ہو سکتے ہیں۔
جیانگ کا کہنا ہے کہ کولین کی مدد سے جگر کی چربی کم ہوتی ہے اور جس انسان میں کولین کی کمی ہوتی ہے ان کا ’فیٹی لیور‘ یعنی چربی سے متاثرہ جگر ہوتا ہے۔