امریکی لائبریری کو 96 برس بعد کتاب واپس مل گئی

امریکا کی ایک لائبریری سے لی گئی کتاب 96 برس بعد واپس پہنچا دی گئی۔

’اے ہسٹری آف یونائیٹڈ اسٹیٹس‘ نامی کتاب کے مصنف امریکی مورخ بینسن لاسنگ ہیں جبکہ اس کی اشاعت 1881 میں ہوئی تھی۔

ریاست کیلیفورنیا کی سینٹ ہیلینا پبلک لائبریری سے کسی شہری نے کتاب لی تھی. جس پر واپسی کی تاریخ 21 فروری 1927 درج تھی۔

لیکن فروری 1927 کے بجائے کتاب 96 برس بعد دوبارہ لائبریری کی زینت بن چکی ہے۔

لائبریری کو کتاب واپس کرنے والے شخص نے اپنی کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

سینٹ ہیلینا لائبریری نے یہ دلچسپ واقعہ اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کیا۔

لائبریری اسٹاف کا کہنا ہے. کہ یہ کتاب ان 540 اصل نسخوں میں سے ایک ہے جو 1892 میں کتب خانے کے افتتاح کے وقت یہاں موجود تھے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.