سنی لیونی: پولیس کانسٹیبل کی نوکری کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کارڈ میں سابق پورن سٹار کا نام اور تصویر شامل

4
2

انڈیا میں مقابلہ جاتی امتحانات میں نقل ایک عام بات ہے اور حال ہی میں پارلیمان میں اس کے خلاف ایک سخت قانون بھی متعارف کروایا گيا ہے۔

ان سب کے باوجود گذشتہ روز انڈیا کی سب سے بڑی ریاست اُترپردیش میں پولیس میں بھرتی کے لیے ہونے والے امتحانات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگی کی شکایت سامنے آئی ہیں. اور اس سلسلے میں درجنوں افراد کو مختلف مقامات سے گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

لیکن ان سب کے درمیان جس معاملے نے انڈین میڈیا کی توجہ حاصل کی وہ پولیس میں بھرتی کے لیے. ہونے والے امتحان کے لیے ایک ’امیدوار‘ کو جاری ہونے والا ایڈمیشن کارڈ ہے. جس پر بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی کے نام کے ساتھ ان کی دو تصاویر بھی چسپاں کی گئی ہیں۔

تصویر

انڈین میڈیا کے مطابق سابق پورن اداکارہ سنی لیونی کا نام اور اُن کی تصویر محکمہ پولیس میں کانسٹیبل کی پوسٹ کے لیے رجسٹر امیدوار کے طور پر اتر پردیش پولیس بھرتی اور پروموشن بورڈ (یوپی پی آر بی) کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی تھی۔

’اُمیدوار‘ سنی لیونی کو ٹیسٹ دینے کے لیے. شریمتی سونیشری میموریل گرلز کالج میں قائم سینٹر بھی الاٹ کیا گیا تھا۔ پولیس بھرتی کے لیے. یہ امتحان گذشتہ روز یعنی 17 فروری کو منعقد ہوا ہے۔

اُترپردیش پولیس نے مختلف ذرائع ابلاغ کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں کہا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

’ہندوستان ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس میں بھرتی کے امتحان کے لیے. سنی لیونی کے نام سے جو درخواست دی گئی تھی اس کے لیے جو فون نمبر استعمال ہوا ہے وہ اترپردیش کے ضلع مہوبا کا ہے۔ جبکہ رجسٹریشن کے لیے جو پتا درج کیا گيا ہے وہ ممبئی کا ہے۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے. کہ اگرچہ ’امیدوار‘ کو ٹیسٹ میں شمولیت کے لیے. کارڈ تو جاری کیا گیا تھا مگر امتحان گاہ پر کوئی بھی امیدوار اس ایڈمیشن کارڈ کے ساتھ ٹیسٹ میں شامل نہیں ہوا۔

سنی لیونی کے نام اور تصویر والے ایڈمیشن کارڈ کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کہا ہے. کہ یہ جعلی ایڈمٹ کارڈ ہے جس پر رجسٹریشن کے دوران کسی نامعلوم امیدوار کی جانب سے اداکارہ کی تصویر اپلوڈ کی گئی ہے۔

’یہ شرارت نئی نہیں‘

ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن
،ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن

انڈیا میں اس طرح کی شرارت کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی سنی لیونی کی تصویر جنوبی ریاست کرناٹک میں ٹیچر کی بھرتی کے فارم میں سامنے آ چکی ہے۔

خبررساں ادارے ’پی ٹی آئی‘ کے مطابق چھ نومبر 2022 کو ہونے والے اساتذہ کی اہلیت کے امتحان میں شامل ہونے والے ایک امیدوار نے شیموگا کے رودرپپا کالج میں داخلہ کارڈ پیش کیا. جس پر ان کے بجائے سنی لیونی کی تصویر تھی۔

کرناٹک سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس معاملے تحقیقات کا حکم دیا تھا. اور سکول کے پرنسپل نے سائبر سیل میں اس کی شکایت درج کی تھی۔

ایڈمیشن کارڈ

اسی طرح مشرقی ریاست جھارکھنڈ کے دھنباد کی بنود بہاری مہتو کویلانچل یونیورسٹی کی ایک پوسٹ گریجویٹ طالبہ جب اپنے ایڈمٹ کارڈ کا پرنٹ آؤٹ لینے گئیں. تو انھیں ان کے ایڈمیشن کارڈ پر بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی تصویر ملی۔

ای ٹی وی بھارت کے مطابق طالبہ اس معاملے کے حل کے لیے وائس چانسلر ایس کے برنوال کے پاس پہنچیں تو یہ معاملہ سامنے آيا اور مسٹر برنوال نے کہا کہ یہ یونیورسٹی کی جانب سے نہیں ہوا ہے اور یہ کہ وہ اس کی تحقیقات کرائیں گے۔

اسی طرح بہار کے ایک امتحان میں ایک امیدوار نے اپنے والد کے نام کی جگہ اداکار عمران ہاشمی کا نام لکھ دیا تھا اور جب یہ بات سامنے آئی تو اداکار عمران ہاشمی نے ٹوئٹر (موجودہ ایکس) پر لکھا کہ ’میں قسمیہ کہتا ہوں کہ وہ میرا (بیٹا) نہیں۔‘

یہی نہیں بلکہ اس امیدوار کی والدہ کے نام کے خانے پر سنی لیونی کا نام درج تھا. اور پتے کی جگہ بہار کے مظفرپور کے ریڈ لائٹ ایریا کا پتہ درج تھا۔

اسی طرح بہار ثانوی سکول کے اساتذہ کی اہلیت کے امتحان (ایس ٹی ای ٹی) کے لیے. ایک ایڈمیشن کارڈ پر جنوبی ہند کی اداکارہ انوپما پرمیشورم کی تصویر ڈال دی گئی تھی۔ اس تصویر کے ساتھ جو امیدوار امتحان میں شامل ہوا وہ اس میں کامیاب بھی ہوا۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی. جب ریاست میں حزب اختلاف راشٹریہ جنتا دل. کے ایک رہنما نے ایک شکایت کرنے والا کی ویڈیو پوسٹ کی۔

اسی طرح سرکاری نوکری کے لیے منعقدہ سٹاف سلیکشن کمیشن کے ایک امتحان میں کسی امیدوار نے شرارتاً اپنی تصویر کی جگہ اداکار ابھیشیک بچن کی تصویر اپلوڈ کر دی تھی۔ یہ واقعہ مئی سنہ 2017 میں پیش آیا تھا۔

اترپردیش پولیس کے امتحانات میں بے ضابطگیاں

ایک بار پھر اترپردیش پولیس بھرتی کے حالیہ واقعے کی جانب آتے ہیں. جہاں حزب اختلاف کے رہنما اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش کمار یادو کی جانب سے صاف شفاف امتحانات کرانے کی بات کہی گئی ہے. وہیں بے ضابطگیوں کے معاملے بھی سامنے آئے ہیں۔

اترپردیش پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کا امتحان سنیچر کو شروع ہوا ہے۔ دو روزہ امتحان اتر پردیش کے تمام اضلاع میں دو شفٹوں میں منعقد ہو رہا ہے۔

امتحانات کے پُرامن انعقاد کے لیے امتحانی مراکز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے پولس حکام کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ دو دنوں میں پورے اترپردیش میں 120 سے زیادہ لوگوں. کو امیدواروں کو نقل کروانے یا ان کی جگہ دوسرے فرد کے امتحان دینے کے لیے. گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار نے بتایا کہ مجموعی طور پر گرفتار کیے گئے افراد 122 ہیں۔

سوشل میڈیا پر سوالات

سنی لیونی کے نام اور تصویر والے ایڈمیشن کارڈ کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا نے جہاں نظام کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے وہیں انڈیا میں بے روزگاری کی صورتحال کو بھی اجاگر کیا جا رہا ہے۔

بنٹی چودھری نامی صارف نے لکھا. کہ یہ صرف جعلی ایڈمٹ کارڈ ہی نہیں بلکہ 48 لاکھ بے روز گار نوجوانوں کا مذاق اڑانے والا معاملہ ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ انھوں نے جب سنی لیونی کے نام اور تصویر والا ایڈمٹ کارڈ دیکھا. تو انھیں ہنسی نہیں آئی بلکہ انھیں ملک میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر رونا آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یوپی پولیس سو رہی ہے یا جاگ رہی ہے۔۔۔ جب ایڈمیشن کارڈ میں ایسا ہو سکتا ہے تو پھر امتحان شفاف ہو گا. اس کی امید کیسے کی جائے؟‘

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.