پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر خوارج کا بڑا دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

پشاور

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بمبار سمیت 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 بہادر ایف سی اہلکار شہید ہو گئے۔

پشاور: صدر کوہاٹ روڈ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز کے مرکزی گیٹ پر خوارج کا خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

ایک خودکش بمبار نے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا. جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا. ایف سی اہلکاروں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دو دیگر دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ افسوسناک طور پر اس دوران 3 بہادر ایف سی جوان شہید ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو مکمل گھیرے میں لے لیا. سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے. بتایا کہ دھماکے کے فوراً بعد ریسکیو .1122 ایف سی کی کوئیک رسپانس فورس اور ایمبولینسیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.