419 میٹر زیر زمین دنیا کا گہرا ترین ڈیپ سلیپ ہوٹل

جس طرح دبئی کا جیوورا دنیا کا بلند ترین ہوٹل ہونے کا اعزاز رکھتا ہے. اسی طرح ویلز کے کوہ اسنو ڈونیا میں واقع ڈیپ سلیپ ہوٹل دنیا میں زمین کی بہت زیادہ. گہرائی میں ہونےکے حوالے سے اپنا مقام رکھتا ہے۔

یہ ہوٹل ایک خالی اور متروکہ  419  میٹر گہری کان میں قائم ہے، جو چار پرائیویٹ ڈبل بیڈ کیبن اور ایک گروٹو روم بشمول ایک ڈبل بیڈ، ایک طعام گاہ. اور ٹوائلٹ کی سہولت سے آراستہ ہے۔

ڈیپ سلیپ ہوٹل اپنی نوعیت کے حساب سے واحد اور منفرد ہے۔ تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے. والے پتھروں کی کان (کو مورٹھن سلیٹ مائن). کی گہرائی میں 419 میٹر زیر زمین واقع ہے، اسے کافی عرصہ قبل چھوڑ دیا گیا تھا لیکن اب اسے بنا دیا گیا ہے اور اسے دنیا کے گہرے ترین ہوٹل کے طور پر مشتہر کیا جارہا ہے۔ 

اگر آپ اس عجیب و غریب میں ایک رات قیام کے خواہش مند ہیں تو نہ صرف آپ کو 550 برطانوی پاؤنڈ یا 688 امریکی ڈالرز ادا کرنے ہوں گے. بلکہ آپ کو ڈھلوان کی جانب. جانے والی ایک مشکل، گہرے اور غیر ہموار رستے سے گزر کر اس پرانی کان کے شافٹس تک پہنچنا ہوگا. جہاں یہ منفرد آپ کا منتظر ہوگا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.