نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کےلیے بجلی 2.87 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
اضافے کی یہ منظوری جنوری تا مارچ 2023. کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کےلیے دی گئی ہے۔ نیپرا نے سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں یہ اضافہ کراچی کو بجلی کی تقیسم کار کمپنی کےالیکٹرک کی درخواست پر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کی درخواست پر ہونے والے اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
وفاقی حکومت کی درخواست پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں پہلے بھی ایک روپیہ 25 پیسے اضافہ کیا جاچکا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی درخواست پر ہونے والے اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر ہوگا۔
نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت کراچی کے صارفین ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ ہی ادا کریں گے۔ ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ سے زیادہ اضافہ ہونے پر وفاقی حکومت سبسڈی دے گی۔