پہلا ٹی20: پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

1
1

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کی ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ تین میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری مل گئی ہے۔

نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلے گئے. میچ میں پہلے جنوبی افریقا ویمن. کرکٹ ٹیم نے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 150 رنز بنائے۔

تیزمین برٹس نے شاندار. بیٹنگ کرتے ہوئے 64 گیندوں پر 78 رنز کی اننگز کھیلی، اُن کی اننگز میں ایک چھکا اور 9 چوکے شامل تھے، کپتان لارا وولوارٹ نے. 44 رنز بنائے، میری زانے کیپ نے 19 رنز اسکور کیے۔

نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال. اور فاطمہ ثنا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آخری گیند

جواب میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ہدف اننگز کی آخری گیند پر حاصل کیا، پاکستان کی جانب سے سابق کپتان بسمہ معروف نے 37، سدرہ امین نے 33 رنز بنائے، عالیہ ریاض نے, ایک اینڈ سنبھالتے ہوئے 28 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

میچ کی آخری گیند پر ایک رن درکار تھا، عالیہ ریاض نے چوکا, لگا کر پاکستان کو 5 وکٹو کی فتح سے ہمکنار کرایا۔ فاطمہ ثنا دو رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔

میچ میں پاکستان کی 4 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں، 3 میچوں کی. سیریز میں پاکستان کو, ایک صفر کی برتر ی مل گئی ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.